واشنگٹن /اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قائدین کو ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔
گزشتہ روز سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ، بلکہ ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلنے سے ملک آگے بڑھے گا ، تمام سیاسی قائدین کا مقصد پاکستان کو بہتر کرنااور عوام کو معاشی گرداب سے نکالنا ہونا چاہئے ، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قائدین ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھ کرمذاکرات کریں ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،پاکستان کو اس وقت کئی سنگین مسائل کا سامنا ہے ، جنہیں حل کرنے کیلئے ہمیں بطور قوم متحد ہونے کی ضرورت ہے۔