Monday, January 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزسابق سفیر محمد صادق کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا،عہدہ معاون خصوصی کے برابر ہوگا،نوٹیفیکشن جاری

سابق سفیر محمد صادق کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا،عہدہ معاون خصوصی کے برابر ہوگا،نوٹیفیکشن جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق سفیر محمد صادق کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق محمد صادق کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد صادق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان ہوں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے سابق خصوصی نمائندے محمد صادق نے پہلے بھی تین سال عہدے پر رہنے کے بعد گزشتہ سال اگست میں استعفی دے دیا تھا۔ قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے 14 ستمبر 2024 کو عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے مئی 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا۔ آصف درانی نے عہدہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے چھوڑا، ان کے جانے کے بعد پاکستان کی افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ کی آسامی خالی تھی۔ واضح رہے کہ آصف درانی اس سے قبل افغانستان، ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔