اسلام آباد(سب نیوز)شہریوں کے جان مال کی ضامن پولیس کمیونٹی سینٹر کی جگہ پر تھانہ بنانے کے لیے بضد ،کمیونٹی سنٹر کے لیے مختص جگہ پر وفاقی پولیس نے قبضہ کر لیا ۔
نجی سوسائٹی میں سی ڈی اے قوانین کے مطابق چھ کنال جگہ کمیونٹی سینٹر کے لیے مختص کی گئی ،
سی ڈی اے نے 2023 میں کمیونٹی سینٹر کی جگہ پر تھانہ بنانے کی اجازت دی ،
رہائشیوں کے احتجاج کے بعد سی ڈی اے نے تھانہ بنانے کے احکامات واپس لیے ،
پولیس نے سی ڈی اے کے سال 2024 میں جاری احکامات کو ماننے سے انکار کردیا۔
وفاقی پولیس نے قبضہ مافیا طرز پر بھاری مشینری اور نفری کمیونٹی سینٹر کے پلاٹ کے اطراف تعینات کر دی ۔
ذرائع کے مطابق کمیونٹی سینٹر کے اطراف میں رہنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
سوسائٹی کے رہائشی سراپا احتجاج، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بنانے کے لیے دی گئی جگہ پر سکیورٹی خدشات ہیں، اعلیٰ حکام کی ضد پر پلاٹ کے اطراف میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔
ہوماسلام آباداسلام آبادپولیس کمیونٹی سینٹر کی جگہ پر تھانہ بنانے کے لیے بضد ،رہائشی سراپا احتجاج،مکمل تفصیلات سب نیوز پر
اسلام آبادپولیس کمیونٹی سینٹر کی جگہ پر تھانہ بنانے کے لیے بضد ،رہائشی سراپا احتجاج،مکمل تفصیلات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔