Wednesday, February 5, 2025
ہومپاکستانڈیرہ اسماعیل خان،پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان /نمائندہ) تھانہ کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، دن دیہاڑے ڈکیتی کی کوشش ناکام،ڈکیت مال مسروقہ و اسلحہ سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ہیں ،

تھانہ کینٹ پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او محمد سبطین نے دن دیہاڑے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈکیت محمد گل ولد نور اللہ بھٹنی سکنہ جنڈولہ ہمراہ مال مسروقہ 01 عدد جنریٹر 3KV،ایک عدد بیٹری،210V ،ایک عدد ایئر کولر سپر ایشیا،02 عدد LED چھوٹا سائز،ایک عدد آڈیو سانڈ سسٹم،04 عدد سلینگ فین،02 عدد CCTV کمیرے + DVR ،صوفہ سیٹ 2 پیس،05 عدد کرسیاں،01 عدد جنرنیٹر چھوٹا سائز،01 عدد چولہا معہ سیلنڈر،04 عدد کارپیٹ،02 عدد ٹیبلز،02 عدد چارپائیاں،01 بیٹری چارجر،01 عدد سولر سپلائی،01 چمن کاٹنے والے مشین معہ پائپ پلاسٹک،01 عدد زرعی سپرے مشین پمپ،منفرد برتن،بسترے،تکیئے،01 عدد موٹرسائیکل کمپنی یاماہا جو ڈالہ ڈاٹسن نمبری C-6667 پر لوڈ کررکھا تھا یکضرب SMG معہ فٹ میگزین معمولہ 29 عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار اور مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔