ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان /نمائندہ ڈیرہ اسماعیل خان) سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی سٹی ون ڈیرہ حاجی محمد عقیل ڈمرہ نے گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی موجودگی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی سٹی ون ڈیرہ حاجی محمد عقیل ڈمرہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کرلی ۔
صوبائی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی و مرکزی قائدین پاکستان پیپلز پارٹی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے انہیں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو ڈیرہ سٹی کیلئے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی اور ڈویژنل قیادت کو مبارکباد پیش کی ۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمد عقیل ڈمرہ ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔