اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کل ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلی عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی جبکہ پی ایم ہاس میں ہونے والے اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ ایس آئی ایف سی کی مد میں ہونے والی ترقی، سرمایہ کاری اور تیل گیس کے نئے ذخائر کے بارے میں بریفنگ ہو گی اور دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کل ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔