Thursday, January 23, 2025
ہومکامرساڑان پاکستان منصوبہ ملک کو مضبوط معاشی بنیاد فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے، عاطف اکرام شیخ

اڑان پاکستان منصوبہ ملک کو مضبوط معاشی بنیاد فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اڑان پاکستان پروگرام کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ بزنس کمیونٹی حکومت کے پانچ سالہ اقتصادی منصوبے “اڑان پاکستان” کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے، اڑان پاکستان منصوبہ ملک کو مضبوط معاشی بنیاد فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا حل برآمدات میں اضافہ ہے جس کیلئے اس پروگرام میں خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے،
ملکی برآمدات کا بڑا حصہ ٹیکسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہے، آئی ٹی شعبے پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات بڑھانے کیلئے روایتی کے ساتھ ساتھ غیر روایتی مصنوعات پر بھی توجہ دینا ہو گی،
برآمدات میں 11 فیصد، ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں 34، 34 فیصد اضافہ خوش آئند ہے،
موجودہ معاشی بحالی خوش آئند، اڑان پاکستان منصوبے کی کامیابی کیلئے طویل المدتی اصلاحاتی ایجنڈہ درکار ہے،
سمال،میڈیم اور لارج سکیل انڈسٹری کا پہیہ مکمل صلاحیت کے ساتھ چلے گا تو ہی معیشت ترقی کرے گی،
پائیدار معاشی نمو کا حصول تب ممکن ہے جب بجلی، گیس کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک ک مسابقتی ہوں،
اڑان پاکستان پروگرام کی کامیابی کیلئے قومی اور سیاسی یکجہتی اور ہم آہنگی ناگزیر ہے،
سال نو کے آغاز پر مضبوط اور مستحکم معیشت کیلئے چارٹر آف اکانومی کیلئے پر عزم ہیں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔