اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی ۔رکنیت بحال کردی۔
الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ۔حکم کی روشنی میں 21 نومبر کا نوٹیفکیشن ختم کردیا گیا،
الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ عادل بازئی مسلم لیگ (ن) لیگ کے بجائے آزاد رکن قومی اسمبلی ہوں گے۔
اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 262 میں ضمنی الیکشن روک دیا۔