راولپنڈی (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ جیل کے باہر مطالبات کے حق میں احتجاج مظاہرہ کیا ہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو صوبے کے مسائل آگاہ کرنا ہے۔
بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت 3 سال سے بلدیاتی نمائندوں کوفنڈ نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈزکی عدم دستیابی سے بنیادی مسائل کا شکار ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو سلب کر رکھا ہے۔بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ محرومی کی وجہ سے بلدیاتی نمائندے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوئے ہیں، اڈیالہ جیل کے بعد پارلیمنٹ ہاس کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
