ہومبریکنگ نیوزپاور ڈویژن کی مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنیکی خبروں کی تردید

پاور ڈویژن کی مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنیکی خبروں کی تردید

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاور ڈویژن نے مزید 6 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے معاہدے ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ حکومت کی جانب سے مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنیکی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔پاور ڈویژن کا کہنا ہیکہ مستقبل میں ایسی پیشرفت ہوتی ہے تو حکومت پاکستان مصدقہ ذرائع سے عوام تک پہنچائیگی۔

اس سے قبل ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز سے بجلی خریداری کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان معاہدوں کے خاتمے سے مزید 300 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 2396 میگاواٹ کے 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے جائیں گے اور مزید آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے بجلی ٹیرف میں کمی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت اب تک 13 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرچکی ہے، ان میں بگاس سے چلنے والے 8 نجی بجلی گھروں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری شامل ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم نے آئی پی پیز سے مذاکرات کے لیے ٹاسک فورس قائم کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔