Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانپی آئی اے نے 10جنوری سے یورپ کیلئے فضائی آپریشن کا اعلان کر دیا

پی آئی اے نے 10جنوری سے یورپ کیلئے فضائی آپریشن کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی ایئر لائن نے 10جنوری 2025سے یورپ کے لیے فضائی آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگی پروازوں کی تعداد کو بتدریج بڑھایا جائے گا اور یہ پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پرکشش رکھا ہے اسلام آباد سے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوگی اور فرانس کے مقامی وقت سہہ پہر چار بجے پیرس پہنچے گی۔ترجمان کے مطابق پیرس سے پرواز شام چھ بجے روانہ ہوگی اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اسلام آباد پہنچے گی اس شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ان پروازوں پر بکنگ کا آغاز کر دیا گیا اور یورپ کے مسافروں کی جانب سے براہ راست پروازوں کے اجرا کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔