Tuesday, January 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےلئے ہوں ، شاہد خاقان عباسی

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےلئے ہوں ، شاہد خاقان عباسی

سرگودھا(آئی پی ایس) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تیار ہوں اگرسسٹم ملنے دے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بند گلی میں کھڑی ہے، قوم حکمرانوں اورسسٹم سے مایوس ہے، صورتحال دیکھتے ہوئے نوازشریف کوبھی فیصلہ کرنا ہوگا کیا کرنا ہے۔
شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تیار ہوں اگر سسٹم ملنے دے۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ مڈٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں، آئین و قانون کی پاسداری حل ہے، ن لیگ کاووٹ کوعزت دو کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے، نوجوان مایوس ہوکرملک چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب 8فروری کویہ کہہ دیتے ہم الیکشن ہار گئے ہیں، آج ملک کی سیاست کچھ اور ہوتی، آج بھی فیصلے ان کے ہاتھ میں ہیں، جوملک کے حالات کو بہتر کرسکتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہو سکتا ہے ان کے فیصلے سے وقتی طور پر ن لیگ کو کچھ نہ ملے لیکن آج سب کو ملک کی بات کرنی پڑے گی۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف آج بھی اس جماعت کے صدر ہیں جو اقتدار میں ہے، ملک کی سیاست میں ان کا کردار ہے، پاکستان کی تاریخ میں ان سے زیادہ کسی کو موقع نہیں ملا، ان کے فیصلے ملک کی بہتری کیلئے ہونے چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔