دبئی (آئی پی ایس)چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق ہونے والا آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہونا تھا جس میں ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول سے متعلق چیزوں کو طے کرنا تھا۔تاہم اب چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی میٹنگ ایک بار پھر ملتوی ہو گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مزید مطالبات کا جواب اپنی حکومت سے لیکر آئی سی سی کو دینا تھا لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا جس کی وجہ سے آئی سی سی کا اجلاس ملتوی ہوا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی شرائط بھارتی بورڈ سے متعلق ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دو بار چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس ملتوی ہو چکے ہیں، آئی سی سی اجلاس پاکستان کے میزبانی سے متعلق سخت مؤقف اور بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث ملتوی ہو رہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔