Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان، بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، عاصم افتخار

پاکستان، بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، عاصم افتخار

نیو یارک: (آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کیا، پاکستان پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے عمل کو مسترد کرتا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پانی کا بطور ہتھیار استعمال علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، عالمی برادری بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کروائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔