Thursday, March 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزفرانس غیریقینی صورتحال سے دوچار، نئے وزیراعظم کی تلاش شروع

فرانس غیریقینی صورتحال سے دوچار، نئے وزیراعظم کی تلاش شروع

پیرس (آئی پی ایس )فرانسیسی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم مشیل برنیئر نے استعفی دے دیا جبکہ فرانسیسی صدر نے مشیل برنیئر کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کی تلاش شروع کردی۔جولائی سے قبل ملک میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے۔ اس سلسلے میں صدر میکرون نے اتحادیوں اور پارلیمنٹ کے رہنماوں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کروں گا، میں استعفا نہیں دے رہا، دو ہزار ستائیس تک صدر رہوں گا۔ صدر میکرون نے مشیل برنیئر کو تین ماہ قبل وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ وہ بجٹ پر قانون سازوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

خیال رہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث یورپی یونین کی دوسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت مزید بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ بڑے پیمانے پر بجٹ خسارے پر قابو پانے کی کوششیں دم توڑتی جارہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔