Thursday, March 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزدفترخارجہ نے شام کے سفر بارے ایڈوائزری جاری کردی،سفارتخانے سے رابطے کی ہدایت

دفترخارجہ نے شام کے سفر بارے ایڈوائزری جاری کردی،سفارتخانے سے رابطے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس ) دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کیلئے ملک شام کے سفر سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستانی شہری شام کا غیر ضروری سفر نہ کریں، جو پاکستانی شام میں موجود ہیں وہ پاکستانی سفارتخانہ سے رابطہ کریں۔

دفتر خارجہ نے شام میں پاکستانی سفارتخانہ کے نمبرز ای میل جاری کردی ، پاکستانی شہری شام میں +963 990 138 972 اس نمبر پر فون اور واٹس ایپ رابطہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی شہری +963 987 127 822 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔