Tuesday, June 9, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانصدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا

صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل صدر مملکت نےگزشتہ دنوں اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا ہے اور صدر کے بل واپس بھجوانےکے بعد حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے جو آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدرکے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نےآئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سےمشروط کردیا ہے۔
بلاول بھٹو کا حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے جس میں بعض دیگر بلز بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔