Thursday, December 26, 2024
ہومکھیلابوظہبی ٹی 10، یوپی نوابز نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں بنگلہ ٹائیگرز کو ہرادیا

ابوظہبی ٹی 10، یوپی نوابز نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں بنگلہ ٹائیگرز کو ہرادیا

ابوظہبی : ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2024 کے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں یوپی نوابز نے بنگلہ ٹائیگرز کو شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ یوپی نے دو اہم پوائنٹس چھین لئے اور اس نے 7 میچوں میں مجموعی طور پر 8 پوائنٹس حاصل کیے۔
بنگلہ ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنائے۔ اوپنرز اور افغانستان کے بلے بازوں حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے پہلے وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے میچ کا آغاز اچھا کیا لیکن زازئی 23 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
انہوں نے فوری طور پر دو مزید وکٹیں کھو دیں اور اننگز میں کبھی بھی پٹری پر واپس نہیں آئے۔ پاکستان کے افتخار احمد نے رنز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان کی کوششیں ٹائیگرز کے لئے بورڈ پر چیلنجنگ اسکور بنانے کے لئے کافی نہیں تھیں۔ افتخار نے آؤٹ ہونے سے قبل 15 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔
ٹائمل ملز نے یو پی نوابز کی جانب سے اچھی بولنگ اور دو اووز میں 9 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں نوابز نے اوپنر رحمان اللہ گرباز کو 6 گیندوں پر 2 رنز پر کھو دیا لیکن اووشکا فرنینڈو، آندرے فلیچر اور نجیب اللہ زدران نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ ٹیم کو میچ میں واپس لائیں۔ فرنینڈو نے 16 گیندوں پر 36 جبکہ فلیچر نے 19 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ زدران نے بھی 5 گیندوں پر 19 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔