Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانرنجشیں دور کرنے کا وقت آگیا ہے یہاں وہ کارکن نہیں جنہیں کرایہ پر لایا جاتا ہے، راجہ پرویز اشرف

رنجشیں دور کرنے کا وقت آگیا ہے یہاں وہ کارکن نہیں جنہیں کرایہ پر لایا جاتا ہے، راجہ پرویز اشرف

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وقت ہے آپس کی رنجشوں کو دور کیا جائے۔ یہاں وہ کارکن نہیں جنہیں کرایہ پر لایا جاتا ہے۔ ہم نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانا ہے۔ ہمارا ڈانگ مارنے کا مقابلہ نہیں بلکہ ووٹ بڑھانے کا مقابلہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کی راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس اور یوم تجدید عہد ہے آپس کی رنجشوں کو دور کرنا ہوگا ہم نے بھٹو کا فلسفہ گھر گھر پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 57 سال قبل 1966 میں پی پی پی کی بنیاد رکھی گئی تھی اور ہم آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر یکجا ہیں ہم سب لوگ ایک ہیں ہم سب ورکر ہیں مقصد و منشور کے تحت لوگ جمع ہوتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو نے سب کو ووٹ کی طاقت دی، آج ہر بندہ عوامی لیڈر ہونے کا دعوی کرتا ہے، ووٹ کے حق نے سیاست ڈرائنگ روم سے نکالی۔سینئر رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بھی عام آدمی کو حقوق کی ضرورت ہے ہماری قیادت کی تیسری نسل چل رہی ہے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر نے راولپنڈی میں جان دی، بینظیر مستقبل کو بہتر بنانے آئی تھیں۔

انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ لوگ سوشل میڈیا کی باتوں میں آجاتے ہیں اور پروپیگنڈہ کی نظر ہو جاتے ہیں جبکہ قرآن بھی تحقیق کرنے کا حکم دیتا ہے، ماضی میں لوگ بینظیر کو کمزور سمجھتے تھے ان کی شہادت پر صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، آج بلاول بھٹو زرداری میدان عمل میں ہیں ہمیں مل کر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔