Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانبلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 462نئے کیس رجسٹرڈ

بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 462نئے کیس رجسٹرڈ

کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور462نئے کیس رجسٹرڈ ہوگئے۔
ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹرذوالفقارعلی نے پریس کانفرنس کی اور بتایاکہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ 462نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2823 ہوگئی۔
ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال ایڈز کے 2361 مریض رجسٹرتھے، ایڈز سے متاثرہ 594 خواتین، 99 بچے اور 47 ٹرانس جینڈر رجسٹرڈ ہیں۔ڈاکٹر ذوالفقار کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد تقریبا 9 ہزار تک ہوسکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔