Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی خبریں نہیں، سماعتیں بھی موخر کردی گئی ہیں،ہمشیرہ علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی خبریں نہیں، سماعتیں بھی موخر کردی گئی ہیں،ہمشیرہ علیمہ خان

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی خبریں نہیں، جیل میں عدالتی سماعت بھی موخر کردی گئی ہے۔

علیمہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اب سماعت دو یا تین دسمبر کو ہوگی، اب پرسوں ہی وکلا اور فیملی بانی سے ملاقات کرسکیں گے۔علیمہ نے کہا کہ اس وقت تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس وقت جو بھی خبریں آرہی ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔