Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانخیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ

پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی حکومت آئینی بینچ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قانونی پہلووں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ آئینی بینچ تشکیل نہیں دے رہے ہیں، آئینی بینچ تشکیل دینے کے معاملے کو مسترد کرتے ہیں۔یاد رہے کہ 5 نومبر کو چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ قائم کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔