Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد احتجاج پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گیا، قیادت کو کارکنوں کے غیض و غضب کا سامنا

اسلام آباد احتجاج پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گیا، قیادت کو کارکنوں کے غیض و غضب کا سامنا

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد احتجاج پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گیا، قیادت کو کارکنوں کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑگیا، رہنما اپنے اپنے علاقوں میں جانے سے کترانے لگے۔پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی سامنے آگئی، اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتے، کارکنوں کے غضب سے کیسے نمٹیں، گنڈاپور ہمیں طریقہ بتا؟

اراکین اسمبلی نے کہا کہ کارکن سوال کرتے ہیں آپ لوگ کہاں تھے؟ جن کی گاڑیوں کا نقصان ہوا وہ معاوضہ مانگ رہے ہیں، اراکین کے سوالوں سے وزیراعلی گنڈاپور بھی پریشان ہوگئے۔اس سے قبل وزیراعلی ہاس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فیصل امین گنڈا پور، عمر ایوب سمیت 20 ایم این ایز اور 80 ایم پی ایزنے شرکت کی۔**

وزیراعلی ہا ئو س میں جاری اجلاس میں مینا خان، ڈپٹی اسپکر ثریا بی بی او اسپکر خیبرپختوخوا اسمبلی بابر سواتی بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اراکین اسمبلی کو اسلام آباد کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں ڈی چوک احتجاج کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور بشری بی بی کو سیاست سے دور رکھنے پر بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں خیبر پختونخوا کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شام کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا، یہ اجلاس وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین کی جانب سے پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت کی خبروں کے بعد ہوا۔اس اجلاس میں اس کی اندورنی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔علاوہ ازیں احتجاج میں ناکامی پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی کے اعلان کے بعد صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی کورکمیٹی سے مستعفی دے دیا۔

دوسری جانب وزیراعلی ہائوس پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 20 ایم این ایز، 80 ایم پی ایز شریک ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصل امین، عمرایوب ، مینا خان، اسپکر بابر سواتی، ڈپٹی اسپکر ثریا بی بی بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا گنڈا پوراراکین اسمبلی کو اسلام آباد صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔