Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیمپئنز ٹرافی معاملہ، بھارتی حکومت کے مقف نے بھارتی بورڈ کی پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا

چیمپئنز ٹرافی معاملہ، بھارتی حکومت کے مقف نے بھارتی بورڈ کی پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا

ممبئی(سب نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی حکومت کے مقف نے بھارتی بورڈ کی پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی بھی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔

راجیو شکلا کی اس گفتگو سے قبل بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان سے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی پر سوال ہوا تھا جس پر انہوں نے کھل کر انڈین حکومت کی پوزیشن بتانے کے بجائے بی سی سی آئی کے ایک بیان کا حوالیہ دیا اور کہا کہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہے اور ایسے میں دورہ کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بیان دیکھے تاہم جمعہ کی شب تک بی سی سی آئی کا ایسا کوئی بیان پبلک نہیں کیا گیا تھا۔لیکن بھارتی دفتر خارجہ کے بیان نے بی سی سی آئی کی اس پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا ہے کہ جس میں یہ مقف دیا جاتا تھا کہ حکومت نے اجازت نہیں دی اور اب بھارتی سرکار نے کہہ رہی ہے کہ تحفظات کا اظہار بی سی سی آئی نے کیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے مضبوط مقف کے بعد آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کے مستقبل پر بات کرنے کیلئے جمعہ کو بورڈ اجلاس ہوا۔ یہ اجلاس 15 منٹ ہی جاری رہا جس میں ابتدائی مشاورت کے بعد یہ طے ہوا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایک ایسا آپشن تلاش کریں گے جو سب کو قبول ہوگا، اس عمل میں دو سے تین دوست بورڈز بھی شامل ہوسکتے پیں اور اسکو 24 سے 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔