پشاور (سب نیوز )وزیراعلی ہا ئو س پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں فیصل امین گنڈا پور، عمر ایوب سمیت 20 ایم این ایز اور 80 ایم پی ایز شریک ہیں۔ وزیراعلی ہا ئو س میں جاری اجلاس میں مینا خان، ڈپٹی اسپکر ثریا بی بی او اسپکر خیبرپختوخوا اسمبلی بابر سواتی بھی شریک شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اراکین اسمبلی کو اسلام آباد کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ڈی چوک احتجاج کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور بشری بی بی کو سیاست سے دور رکھنے پر بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں خیبر پختونخوا کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شام کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا، یہ اجلاس وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین کی جانب سے پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت کی خبروں کے بعد ہوا۔علاوہ ازیں احتجاج میں ناکامی پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی کے اعلان کے بعد صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی کورکمیٹی سے مستعفی دے دیا۔
دوسری جانب وزیراعلی ہائوس پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 20 ایم این ایز، 80 ایم پی ایز شریک ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصل امین، عمرایوب ، مینا خان، اسپکر بابر سواتی، ڈپٹی اسپکر ثریا بی بی بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا گنڈا پوراراکین اسمبلی کو اسلام آباد صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔