ر اولپنڈی (سب نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کانٹر ٹیررزم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان اور چین مشترکہ واریر آٹھویں عسکری مشوں کے شرکا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا۔پاکستان اور چین مشترکہ واریر 8 مشقوں کا انعقاد 19 نومبر کو کیا گیا تھا، 3 ہفتوں تک جاری رہنے والی یہ آٹھویں جوائنٹ مشقیں دو طرفہ بنیادوں پر سالانہ منعقد کی جاتی ہیں۔نیشنل کانٹر ٹیررزم پبی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔