Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانصحافی مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

صحافی مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(آئی پی ایس) سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا دیا گیا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا، جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہی ہو۔
ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر سماعت آج نہیں کل یا پیر کو ہوئی تو ہماری درخواست غیر موثر ہو جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔