Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کی نئی قیادت کے بارے میں سوچ بچار کی جارہی ہے، رؤف حسن

پی ٹی آئی کی نئی قیادت کے بارے میں سوچ بچار کی جارہی ہے، رؤف حسن

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ اس وقت ہم اپنے گریبان میں جھانک رہے ہیں کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں، پارٹی کو آگے بڑھانے کے لیے نئی قیادت کے بارے میں سوچا بچار کی جارہی ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ احتجاج کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی گاڑی پر بھی گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں وہاں سے نکالنا ہی بہتر آپشن تھا۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں جو کچھ اسلام آباد میں ہوا وہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور پور خود بتائیں گے وہاں کیا ہوا تھا اور وہ کیوں وہاں سے گئے، احتجاج کے دوران کسی فرد کو زبردستی لے جانا ممکن ہے، کیونکہ وہاں گولیاں چل رہی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا آسان کام نہیں مگر آج کل بہت سی غیرمعمولی چیزیں ہورہی ہیں، اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔