Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک، 3 زخمی

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک، 3 زخمی

راولپنڈی (سب نیوز ) سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن، سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے دوران 4 خوارج، بشمول ان کے سرغنہ باتور، ہلاک ہوگئے جبکہ 3 خوارج زخمی ہوئے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔