اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل انتظامیہ کی تحویل میں نہیں ہیں ہے۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت جیل انتظامیہ کی تحویل میں نہیں ہیں لہذا ملاقات کرانے کا اختیارجیل انتظامیہ کےپاس نہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی جسمانی ریمانڈ پرراولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کاحصہ قراردیا گیا ہے، ملاقات کے خواہشمندوں کو راولپنڈی پولیس سے رابطہ کرناچاہیے۔
قبل ازیں وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواست کی تھی، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست دی۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کی خیریت کے حوالے سے شدید تشویش ہے، درخواست ہے کہ مؤکل سے میری فوری ملاقات کروائی جائے۔
عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل انتظامیہ کی تحویل میں نہیں ہیں، ذرائع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔