اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ تو کفن باندھ کر آئے تھے، پہلے ہی کہا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے 5،5 بندے بھی نہیں لاسکیں گے اب گنڈا پورنہیں بلکہ بشری بی بی گرفتار ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ غریب کارکن تو ڈی چوک پہنچا لیکن قیادت نہیں پہنچی، آخر یہ سب کہاں تھے؟ واوڈا نے الزام لگایا کہ یہ سب اس لیے نہیں آئے کہ کمپرومائزڈ ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اب گنڈا پور نہیں بلکہ بشری بی بی گرفتار ہوں گی،ایک خاتون نے کہا کہ میں آخری ہوں گی جو ڈی چوک سے نکلوں گی، لیکن وہ سب سے پہلے فرار ہوگئیں۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پورکے حوالے سے کہا کہ انہیں تو کارکنان واش روم بھی نہیں جانے دے رہے تھے۔سینیٹر واوڈا نے مزید کہا کہ 190ملین پاونڈ بانی نے نہیں، گدھ نے کھائے اور گھڑیاں بھی بانی نے نہیں، گدھ نے ہی بیچیں۔انہوں نے 9مئی واقعہ کا الزام بھی گدھ پر لگاتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کا جن بھوت بھی گدھ نے ہی بنایا تھا۔
فیصل واوڈا نے بشری بی بی کی گرفتاری کی پیش گوئی کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔