لاہور(آئی پی ایس )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے نو مئی کے 8مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تمام 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم سنا دیا۔ قبل ازیں پراسیکیوشن اور ملزم کے وکیل نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کیے۔
نو مئی کے 8مقدمات میں عمران خان کی ضمانت خارج، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔