Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ۔
وزارت خزانہ آوٹ لک رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ترسیلات زر میں سالانہ 23.9 فیصد اضافہ ریکارڈ، اکتوبر میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، رواں مالی سال پہلے چار ماہ میں ترسیلات زر میں 34.7 فیصد اضافہ،جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر کا حجم 11 ارب 84 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، اکتوبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 18.4 فیصد کم ہوگئی،
وزارت خزانہ آوٹ لک رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں براہ راست سرمایہ کاری 13 کروڑ 32 لاکھ ڈالر آئی، جولائی تا اکتوبر براہ راست سرمایہ کاری 90 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہی، اکتوبر میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 11.3 فیصد اضافہ، اکتوبر میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 18 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہی، جولائی تا اکتوبر ایک ارب 9 کروڑ ڈالر کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی، جولائی تا اکتوبر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، مجموعی فاریکس ریزروز 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔