Monday, December 9, 2024
ہومپاکستاندوسرا ون ڈے، صائم ایوب کی شاندار سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرا ون ڈے، صائم ایوب کی شاندار سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

ہرارے (آئی پی ایس )پاکستان نے اوپنر صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 10وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کرسکی اور میزبان ٹیم 32 اعشاریہ3اوورز میں 145رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جبکہ ایک بیٹر رن آوٹ ہوا۔
جواب میں 146رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 113رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔