Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا بانی پی ٹی آئی سے کچھ دیر میں ملاقات کا امکان

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا بانی پی ٹی آئی سے کچھ دیر میں ملاقات کا امکان

راولپنڈی (آئی پی ایس )مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا بانی پی ٹی آئی سے کچھ دیر میں ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی کو احتجاج کی مجموعی صورتِ حال سے آگاہ کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اشارہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت سنگجانی پر دھرنے کے لیے رضامند ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے فون پر بات کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔
بشری بی بی گزشتہ روز سے اپنی بات پر ڈٹی ہیں، وہ سنگجانی کے بجائے ڈی چوک پر احتجاج کرنا چاہتی ہیں۔عمر ایوب نے بھی گزشتہ روز بشری بی بی سے ملاقات کی لیکن وہ بھی انہیں سنگجانی میں احتجاج پر رضا مند نہیں کر سکے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔