راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشربلال کی نمازجنازہ ادا کردی گئی،نمازجنازہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس اور عسکری افسران سمیت مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل مبشر فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، گولی کا جواب گولی سے دینا بہت آسان تھا، احتجاج کی کال دینے والے شہادت کے ذمہ دار ہیں، اسلام آباد پولیس کے دوجوانوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں پرگولیاں چلائی گئیں، سب پرایف آئی آردرج کی جائیں گی۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے پولیس اپنا کردارادا کرتی رہے گی، پنجاب پولیس شہدا اورغازیوں کی امین ہے، پولیس اہلکارکی شہادت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، مظاہرے کے دوران119پولیس اہلکارزخمی ہوئے، پولیس کی22سے زیادہ گاڑیوں کونقصان پہنچایا گیا ہے۔
احتجاج میں شہید پولیس کانسٹیبل مبشرکی نمازجنازہ ادا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، محسن نقوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔