اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد پرامن احتجاج کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، 9 مئی کو فسادات برپا کرنے والے پھر پرتشدد کاروائیاں کررہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی مذمت کی ہے، وزیر اعظم نے کانسٹیبل مبشر شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے بچوں کی دنیا شرپسند عناصر کے ہاتھوں اجڑ گئی،کانسٹیبل مبشر ملکی ترقی کے دشمن گروہ کے ہاتھوں شہید ہوئے۔وزیراعظم نے ملوث افراد کی نشاندہی کرکے قرار واقعی سزا دلوانے اور زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی کو فسادات برپا کرنے والے پھر پرتشدد کاروائیاں کررہے ہیں، جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے، شرپسند جلا گھیرا شروع کردیتے ہیں۔
نام نہاد پرامن احتجاج کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔