Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان سے ملاقات کیلیے بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے

عمران خان سے ملاقات کیلیے بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد احتجاج کے معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔