اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی انتظامیہ نے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا جس کے بعد احتجاج میں زیر حراست افراد کو قید کیا جا سکے گا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
سب جیل بنانےکی منظوری وزارت قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔
سی آئی اے بلڈنگ ’آئی نائن‘ سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔