باجوڑ میں بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہل کار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوسرا دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا، جس میں پولیس سپاہی احسان اللہ جاں بحق ہو گیا۔
دونوں واقعات کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
بم دھماکوں کے واقعات کے حوالے سے تاحال کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
باجوڑ؛ بم دھماکوں میں پولیس اہل کار سمیت 2 افراد جاں بحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔