کراچی (آئی پی ایس)کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے ملزمان کو مزید 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزم جاوید اور گل نسا کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی۔
یاد رہے کہ کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کی رات غیر ملکیوں کے قافلے سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا کر دھماکے سے اڑا دی تھی۔ واقعے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے تھے۔
کراچی ایئر پورٹ خودکش دھماکا، ملزمان 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔