اسلام آباد (آئی پی ایس )ایف بی آر کی جانب سے رواں ماہ کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں۔ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ایف بی آر نے ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی، ٹیکس دفاترکھلے رکھنے کی ہدایت کر دی،ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکے تمام متعلقہ دفاتر 23 نومبر اور 30 نومبرکو کھلے رہیں گے۔
ایف بی آرکی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام لارج اورمیڈیم ٹیکس پیئرز آفیس اورعلاقائی دفاتر کھلے رکھنے کیلئے ٹیکس اورڈیوٹی وصولی کیلئے کارپوریٹ ٹیکس آفیس بھی کھلنے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔