Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانبشری بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا، بیرسٹر سیف

بشری بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا، بیرسٹر سیف

پشاور (آئی پی ایس )مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشری بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ہے، میڈیا پر بشری بی بی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا جارہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون یرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بشری بی بی نے یہ نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے کال کی، حکومت کے بے بنیاد پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور 24 نومبر کے احتجاج کی تیاری کریں۔ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان اور بانی پی ٹی آئی کے مثالی تعلقات ہیں ،حکومت عمران خان اور محمد بن سلمان کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کا بیان بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا ہے، حکومت پر احتجاج کا شدید خوف طاری ہے، بغضِ بانی پی ٹی آئی میں جعلی حکومت 2 ممالک کے تعلقات کو بھی خاطر میں نہیں لاتی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔