ریاض(آئی پی ایس ) سعودی عرب نے 65 سال سے زیادہ عمر کے عازمین کیلئے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2025 کے لئے 65 سال سے زیادہ عمر کے عازمین کے لیے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے، گزشتہ روز وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔
اس حوالے سے درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ کرونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔