Monday, December 9, 2024
ہومکامرسفی تولہ سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

کراچی :پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے آج بھی فی تولہ قیمت سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے رہی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 25 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 ہزار 693 ڈالر فی اونس رہا ہے۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔