اسلام آباد(آئی پی ایس )ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے، ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس کی تقرری مینجمنٹ پے اسکیل ون میں تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔
ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔