Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پولیس افسران و جوانوں کی چھٹیوں کی منسوخی کے احکاماتِ جاری کردیے، چھٹیوں کی منسوخی کا مراسلہ ایس ایس پی آپریشن سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز اور فیلڈ اسٹاف کو ارسال کردیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کے علاوہ تمام اقسام کی چھٹیاں منسوخ کی جارہی ہیں، چھٹیوں پر گئے افسران و جوان اپنے اپنے ایریا اور پوائنٹس و جائے تعیناتی پر آج ہی فوری رپورٹ کریں۔
سی پی او راولپنڈی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عملدرآمد نہ کرنے اور لا اینڈ آرڈر کے لیے اپنی ڈیوٹی پر نہ پہنچنے یا غیر حاضر رہنے والوں کو ملازمت سے برخاست کردیا جائے گا۔مراسلے میں دیے گئے احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔