اسلام آباد:اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ڈی چوک کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور ملک بھر سے 8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب کرلیے گئے ہیں۔
پنجاب میں 10 ہزار سے زائد اہلکار اسٹینڈ بائی پرہیں جب کہ مری میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ہرقسم کےاجتماع، ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی 22 سے 25 نومبر تک بند رہے گی۔
پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد میں 8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔