اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کے پولیس افسر بابر بخت قریشی کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں میجر پینلٹی دینے کا فیصلہ کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد بابر بخت قریشی پر سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت تین سال کے لیے عہدے اور تنخواہ میں تنزلی (Reduction to a Lower Stage in Time Scale/Rank) کی سزا عائد کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سزا پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بابر بخت قریشی کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، جبکہ انہیں قانون کے مطابق سزا کے خلاف 30 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق بھی حاصل ہوگا۔
