اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت نے عمران خان سے 24 نومبرکی کال واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے آج ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بات چیت میں پہل کرنے کا حکم دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور نے 24 نومبر کی کال واپس لینے کی درخواست کی۔ بیرسٹرگوہرکا موقف تھا کہ احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان ہوگا، حکومت سے بات کرنی چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جتنا کریک ڈاون ہو رہا ہے زیادہ ورکرز کو جمع نہیں کرسکیں گے،کریک ڈاون اور وسیع تر ملکی مفاد میں کال واپس لینی چاہیے،بیرسٹر گوہر نے مزیدکہا کہ سردیوں کے باعث ورکرز کو دھرنے پر بٹھانے میں مشکلات آسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر نے عاطف خان اور علی امین کی لڑائی کی تفصیلات سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کے لیے علی امین گنڈاپور کو ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ حکومتی شخصیات سے روابط کیلئے بیرسٹرگوہر کو ٹاسک دے دیا گیا۔دوسری جانب بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مذاکرات سے متعلق گفتگو کی تردید کردی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات یا رابطوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، ملاقات میں تمام گفتگو علی امین گنڈاپور نے کی، ہم نے احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست نہیں کی۔
زیادہ ورکرز جمع نہیں کرسکیں گے، پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان سے 24نومبرکی کال واپس لینے کی درخواست کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔